اسلام آباد نے اولمپئن محمد اشفاق میموریل ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

  اسلام آباد نے اولمپئن محمد اشفاق میموریل ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

  



راولپنڈی (این این آئی)الفیصل کلب، اسلام آباد نے شادمان کلب، راولپنڈی کو شکست دیکر اولمپئن محمد اشفاق میموریل ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے 16 رجسٹرڈ کلبز نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں الفیصل کلب، اسلام آباد نے شادمان کلب، راولپنڈی کو سخت مقابلے کے بعد گولڈن پنلٹی شوٹ پر شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر و چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر کانگریس ممبر پی ایچ ایف محمد یاسین اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری علی عابد شیخ بھی موجود تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی