وکیل آفریدی اور نجم اللہ نے سیواتے چمپئن شپ میں گولڈ میڈلزجیت لئے

وکیل آفریدی اور نجم اللہ نے سیواتے چمپئن شپ میں گولڈ میڈلزجیت لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(این این آئی)خیبر پختونخواکے مارشل آرٹس کھلاڑیوں وکیل آفریدی اور نجم اللہ نے لاہورمیں منعقدہ فرانس مارشل آرٹس سٹائل کے انٹر نیشنل سیواتے چمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرکے گولڈ میڈلزجیت کر پاکستان اور خیبر پختونخواکانام روشن کرلیا۔خیبر پختونخوا سیواتے ایسوسی ایشن کے صدر میاں وحید شاہ،جانزمارشل آرٹس آکیڈمی کے سربراہ ہمایون خان،صفی اللہ اور کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے اسے ایک بڑاکارنامہ قرادیدیا۔پشاور پہنچنے پر انکا پرتپاک اندازمیں استقبال کیاگیا۔اس موقع پر کثیر تعدادمیں مارشل آرٹس کھلاڑی موجودتھے،جنہوں نے دونوں کھلاڑیوں پر پھولوں کے پتے نچاور کئے اور ہار پہنائے گئے۔

   

تفصیلات کے مطابق ایشین سیواتے فیڈریشن کے تعاون سے پاکستان سیواتے فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں منعقدہ انٹر نیشنل سیواتے چمپئن شپ میں پاکستان،نیپال اور سری لنکاکی ٹیموں نے حصہ لیا،دوروزہ چمپئن شپ کے مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں نے بھر پور تیاریاں کررکھی تھی اور جیت کے جذبے سے سرشار ہوکر رینگ میں اترے،یہی وجہ تھی،سیواتے چمپئن شپ کے موقع پر تماشائیوں کو ایک بہترین مقابلے دیکھنے کو ملے،ان ایونٹ میں پاکستان نے پہلی،سری لنکانے دوسری جبکہ پاکستان اے ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔خیبر پختونخواکے دوکھلاڑی وکیل آفریدی اور نجم اللہ نے پاکستان کی نمائندگی کی،وکیل آفریدی نے 55کلوگرام ویٹ اور نجم اللہ نے 80کلوگرام ویٹ میں سری لنکن کھلاڑیوں کو سخت مقابلے کے بد ہراکر گولڈمیڈل جیت کر پاکستان اور خیبر پختونخواکیلئے کارنامہ انجام دیا۔پشاور پہنچنے پر ان کھلاڑیوں کا پرجوش اندازمیں استقبال کیاگیا،اس موقع پر مارشل آرٹس کھلاڑیوں سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجودتھیں،جنہوں نے دوکھلاڑیوں پر پھولوں کے پتے نچاور کئے اور ہار پہنائے گئے۔اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخواسپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈی جی اسفندیار خٹک اور انکی ٹیم نے صوبے میں کھیلوں کی ترقی کیلئے جس قدر اقدام اٹھاررہے ہیں اس سے کھلاڑیوں کی غحوصلہ آفزائی اور کھیلوں کو صحیح معنوں میں فروغ ملاہے یہی وجہ ہے کہ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوکر قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں پاکستان اور خیبر پختونخواکیلئے میڈلز جیت کر کارہئے نمایاں انجام دے رہے ہیں۔