اوٹی سی لاہور کپ،ڈار کلب،نیو اتفاق کلب اور وکٹوریس کلب کی جیت

  اوٹی سی لاہور کپ،ڈار کلب،نیو اتفاق کلب اور وکٹوریس کلب کی جیت

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈار کلب،نیو اتفاق کلب اور وکٹوریس کلب نے اپنے اپنے میچ جیت کراوٹی سی لاہور چیلنج کپ کے دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔شائننگ کلب،مغل پورہ جم خانہ اور وحدت ایگلٹس کلب کا سفر پہلے مرحلے میں اختتام پذیر ہو گیا۔ ڈار کلب کے عتیاب احمد،وکٹوریس کلب کے عمران نذیر اور نیو اتفاق کلب کے عزیر ناصر کی شاندار کارکردگی ان میچز کی نمایاں بات تھی۔ٹورنامنٹ کا سب سے بڑ اپ سیٹ کرتے ہوئے ڈار کرکٹ کلب نے مضبوط حریف شائننگ کلب کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا،ڈار کلب کے عتیاب احمد کی عمدہ آل راؤنڈ پرفارمنس اس میچ کی خاص بات تھی۔علیم ڈار اکیڈمی گراؤنڈ پر ڈار کلب کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے شائننگ کلب نے مقررہ 35 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 248رنز بنائے،عظیم ڈار 61،عمر فاروق 60،اسد صہیب 43اورعمر جاوید 28رنزبناکر نمایاں رہے،ڈار کلب کے عتیاب احمد نے دوجبکہ حسن ڈار اور امیر حمزہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں ڈار کلب نے31ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 249رنزبناکر میچ میں کامیا بی حاصل کرلی۔حسن ڈار 61،عتیاب احمد 49،صفدر علی 46اور امیر حمزہ 40رنزبناکر نمایاں رہے۔شائننگ کلب کے عمران علی نے دو غلام فرید اور عمر جاوید نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔میچ میں عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پر ڈار کلب کے عتیاب احمد کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔اتفاق ایل آر سی اے گراؤنڈ پر نیوا تفاق کلب نے مغل پورہ جم خانہ کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔نیوا تفاق کلب کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مغل پورہ جم خانہ نے مقررہ 35اوورز میں نووکٹوں کے نقصان پر 181رنزبنائے۔مبشتر حبیب 56،محمد رضوان 48اورشاہ رخ علی43رنز بناکر نمایاں رہے۔نیو اتفاق کلب کے اسد علی،عرفان علی اور محمد زمان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں نیواتفاق کلب نے31ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 185رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔احسان عبداللہ 62،عزیر ناصر 52اور شہزاد اختر 24رنز بناکر نمایاں رہے۔مغل پور ہ جم خانہ کے حارث بشیر،ابرار الحق اورمحمد رضوان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،میچ میں ذمہ دارانہ بلے بازی پر نیوااتقاق کلب کے عزیر ناصر کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔وحدت ایگلٹس گراؤنڈ پر وکٹوریس کلب نے دلچسپ مقابلے کے بعد وحدت ایگلٹس کلب کو سات رنز سے شکست دے دی۔

وحدت ایگلٹس کلب کی دعوت پر وکٹوریس کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 266رنزبنائے۔عمران نذیر 73،خلیل الرحمان 59اور اویس خان 48رنزبناکر نمایاں رہے۔وحدت ایگلٹس کلب کے ہشام زبیر نے تین،ثاقب علی اور معاذ علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں وحدت ایگلٹس کی ٹیم مقررہ 35اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 259رنزبناسکی۔علی رضا 115،سید تقی حیدر 30اور علی احمد 26رنز بناکر نمایاں رہے،وکٹوریس کلب کے عرفان بشیر نے دو جبکہ احمد سبحان اور علی رضا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔میچ میں عمدہ کارکردگی پر وکٹوریس کلب کے عمران نذیر کو مین آف دی میچ قراردیاگیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی