بھارتی مسلمانوں نے یوم جمہوریہ مسترد کر دیا،ہیومن رائٹس

بھارتی مسلمانوں نے یوم جمہوریہ مسترد کر دیا،ہیومن رائٹس

  



لاہور(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کاکہنا ہے کہ بھارت میں مودی کی شخصی آمریت رائج اور ہندو تواکاراج ہے۔بھارتی مسلمانوں سمیت اقلیتوں نے یوم جمہوریہ مستردکردیا۔ مودی موت کاسوداگراور بیگناہ مسلمانوں کاقاتل ہے۔انتہاپسندمودی نے ظلم کی انتہاکردی اوریہ انتہا بھارت میں زوردارتحریک آزادی کی ابتداء بن گئی۔آج بھارت کے طول وارض میں 1940ء کی دہائی کامنظرہے،ہرطرف آزادی کے نعر ے گونج ر ہے ہیں۔بھارت کے بھگت بھی ڈفر مودی سے متنفراوربیزار ہیں۔مودی کے پواڑے نے بھارت کے بٹوارے کی بنیاد رکھ دی ان خیالات کااظہارمقررین نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مرکزی صدر محمدناصراقبال خان،مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضا ایڈووکیٹ،آرگنائزر محمدفیصل پاشا،مرکزی سینئر نائب صدورتنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،مرکزی نائب صدورسلمان پرویز،ناصر چوہان ایڈووکیٹ،ممتازاعوان،ملک شکیل اعوان، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ،صدر پنجاب محمد یونس ملک،سینئر نائب صدرمہرمحمدسلیم،نائب صدور جان محمدرمضان ودیگر نے کیا۔

،رانافیاض امین ایڈووکیٹ،صدرنیویارک محمدجمیل گوندل،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن،صدرکوئٹہ کامران خان بازئی،صدر چنیوٹ راناشہزاد ٹیپو،صدر شیخوپورہ عمران حیدراورصدرقصورمیاں اویس علی نے مزید کہا ہے کہ بھارت میں مودی کی شخصی آمریت انسانیت کیلئے خطرہ بن گئی،شہریت بل کی آڑمیں کشت وخون نے ہندوستان کوشمشان گھاٹ بنادیا،مودی نے اپنے ہاتھوں سے اپنی سیاست کی چتاکوآگ لگادی۔ بھارت میں مسلمانوں اورکشمیریوں سمیت اقلیتوں کو دیوار کے ساتھ لگانیوالی مودی سرکارکویوم جمہوریت منانے کاحق نہیں پہنچتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کابدنام زمانہ شہریت بل مودی کی بری نیت کاشاخسانہ ہے۔مودی مائنڈسیٹ ایک ایساشرہے جس سے کشمیرکی آزادی کی خیربرآمدہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انسانوں کے حقوق اورشہری آزادیوں کی پامالی میں بھارت بازی لے گیا۔مودی مزید چندماہ اقتدارمیں رہا توبھارت کابیڑاغرق ہوجائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4