پی ٹی آئی ہر سطح پر احتساب اور میرٹ کی حامی ہے،سرفراز نیازی

  پی ٹی آئی ہر سطح پر احتساب اور میرٹ کی حامی ہے،سرفراز نیازی

  



لاہور(پ ر)تحریک انصاف سعودی عرب کے ممتاز رہنما ء سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ مافیازاورا ن کے سہولت کار تبدیلی کی راہ میں حائل ہیں۔انہیں لگتا ہے ملک میں شعوراورتبدیلی آنے سے ان کی دکانداری اور چوری وسینہ زوری بند ہوجائے گی۔ پی ٹی آئی ہرسطح پراحتساب،میرٹ اورڈسپلن کی حامی ہے۔وزیراعظم عمران خان اپنے وزیروں سے بلیک میل نہیں ہوئے تواپوزیشن کس کھیت کی مولی ہے۔خیبرپختونخوا کے تین وزراء کوپارٹی نظم کی خلاف ورزی پرہٹادیا گیا۔جو کوئی عوامی خدمت کیلئے سرگرم حکومت کیلئے مسائل پیداکرے گااسے معافی نہیں ملے گی۔اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی وجمہوری روایات کی علمبرداراورتبدیلی کیلئے بیقرار ہے۔ملک میں حالیہ آٹابحران جان بوجھ کرپیداکیاگیا تھا اوراس کے ماسٹرمائنڈ لندن میں براجمان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یقیناآئندہ بھی پ مافیاز کی طرف سے پی ٹی آئی کیخلاف سازشیں ہوں گی اورہمارے دبنگ کپتان اپنے ویژن سے ان کاسدباب کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیاپاکستان معرض وجودمیں آرہا ہے،جہاں طبقاتی تقسیم نہیں ہوگی اورہرسائل کوبروقت انصاف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے انٹراپارٹی ڈسپلن بنیادوں پرخیبرپختونخوا میں تین صوبائی وزراء کوسبکدوش کردیا۔پی ٹی آئی میں جہاں انٹراپارٹی احتساب رائج ہے وہاں ہماری قیادت کی طرف سے پارٹی ڈسپلن پرسمجھوتہ نہیں کیاجاتا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہرسطح پرمیرٹ کویقینی بنایا اورجمہوری اقدارکوفروغ دیا۔ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر عوام کوضروریات زندگی اورجدیدشہری سہولیات کی فراہمی پرکوئی کمپرومائزنہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی آٹا بحران کے باوجود عوام کاپی ٹی آئی حکومت پراعتماد برقرار ہے۔ مایوس اپوزیشن پارٹیوں نے وفاق اورپنجاب میں پی ٹی آئی کی منتخب حکومت کوبلیک میل اوربدنام کرنے کی انتہاکردی۔انہوں نے کہا کہ عوام استحکام پاکستان کیلئے اپنے کپتان عمران خان کی پشت پر کھڑے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4