حکومت نے معاشی ترقی کے لئے لائحہ عمل مرتب کرلیا،مومنہ وحید

    حکومت نے معاشی ترقی کے لئے لائحہ عمل مرتب کرلیا،مومنہ وحید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کریگی‘ معاشی ترقی کے لئے لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے اور اب ملک میں سیاسی و معاشی بہتری آئے گی‘ معاشی ترقی کے لئے حکومت نے اپنی ترجیحات عصری تقاضوں کے مطابق طے کی ہیں‘ اگر ماضی میں لوٹ مار نہ ہوتی اور خزانہ خالی نہ ہوتا تو اب صورت حال بہت مختلف ہوتی‘ انہوں نے کہاکہ مخالفین صرف الزام ترشی تک محدود ہیں‘ حکومت کہیں نہیں جارہی‘ مخالفین باتیں کرتے رہتے ہیں۔


‘ حکومت کہیں نہیں جارہی‘ ہم پانچ سال پورے کرینگے‘ یہ سیاسی بیان ہے کہ اتحادی ہمیں چھوڑکر جارہے ہیں‘ کوئی اتحادی ہمیں چھوڑ کر نہیں جارہا‘ انہوں نے کہا کہ ابھی تک تو مسلم لیگ (ن) کی کرپشن کی باتیں سامنے آرہی ہی ہیں ن لیگ کا اقتدار میں آنا تو دور اب اپوزیشن بھی نہیں کرسکتی، عمران خان ہی پانچ سال وزیراعظم رہیں گے، انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کی صلاحتوں کااعتراف پوری دنیا کررہی ہے،عمران خان کی وجہ سے اب کشمیر کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہوئی ہے اور دنیا کے سامنے بھارت کاپرتشدد چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے‘ عمران خان نے دنیا کو بھارت کی اصلیت دیکھائی ہے،