عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے،طیب قاسمی

عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے،طیب قاسمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی)مرکزی علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد طیب قاسمی نے کہا ہے کہ عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے۔بھارت کا مسلمانوں کیخلاف تعصبانہ رویہ علاقائی امن واستحکام کیلئے نقصان دہ ہے۔ کشمیریوں کے ساتھ بھارتی افواج کے مظالم قابل مذمت ہیں۔ ہندوستان کے تمام ادارے آر ایس ایس کے نظریہ کو پروان چڑھا رہے ہیں۔بھارت درحقیقت جمہوریت کے لبادے میں ایک انتہاپسند ریاست ہے جہاں ہندوؤں کے علاوہ تمام اقلیتوں کے حقوق سلب کئے جارہے ہیں۔ مرکزی علماء کونسل پاکستان کے تحت 5فروری کو ملک بھر میں ”یکجہتی کشمیر“کے سلسلہ میں کانفرنسوں،سیمینارز کا انعقاد کیا جائے جائے اور مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کا نظریہ سمجھنا ضروری ہے جس نے بھارت پر قبضہ کرلیا ہے