صحت کارڈ ایکٹو نہ ہو سکا،رابعہ فاروقی نے تحریک التواء جمع کرا دی

  صحت کارڈ ایکٹو نہ ہو سکا،رابعہ فاروقی نے تحریک التواء جمع کرا دی

  



لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے ایک تحریک التواء کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس کیمطابق پنجاب حکومت صحت کارڈ ایکٹو نہ ہوسکا، جس وجہ سے شہری علاج سے محروم ہیں،پنجاب حکومت کا صحت کارڈ دسمبر سے علاج کے لئے بند ہے،پنجاب حکومت کا صحت سہولت کارڈ دسمبر سے علاج کیلئے بند ہے،صحت کارڈ کی تقسیم کر دی گئی مگر کارڈپر علاج ابھی تک ممکن نا ہو سکا،پنجاب حکومت کے صحت کارڈ پر علاج کے لیے جانے والے مریض بغیر علاج مایوس لوٹنے پر مجبور ہیں،صحت کارڈ پر علاج کیسے ہونا ہے ہسپتال انتظامیہ بھی لا علم ہے، پنجاب حکومت کا لاہور میں بننے والا صحت کارڈ اب کسی اور اضلاع میں نہیں چل سکے گا

مزید : میٹروپولیٹن 4