انور سیف اللہ خان کی سزا کے خلاف اپیل، جسٹس عمر عطا بندیال کی سماعت سے معذرت

انور سیف اللہ خان کی سزا کے خلاف اپیل، جسٹس عمر عطا بندیال کی سماعت سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطابندیال نے سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم انور سیف اللہ خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت سے معذرت کرلی،عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم انور سیف اللہ خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی،جسٹس عمر عطا بندیال نے انور سیف اللہ کی نظر ثانی اپیل پر سماعت سے معذرت کرلی،عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ یاد رہے ماضی میں 2ایک کی شرح سے فیصلہ تھا جس میں 2 ججز نے انور سیف اللہ کے خلاف فیصلہ دیا تھا،جسٹس عمر عطا بندیال نے انور سیف اللہ کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔
جسٹس عمر عطا بندیال