وزیر اعظم کے بیرون ملک نجی ملاقاتوں پر شدید تحفظات ہیں،نیئر بخاری

وزیر اعظم کے بیرون ملک نجی ملاقاتوں پر شدید تحفظات ہیں،نیئر بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ وزیراعظم کے سفری اخراجات کا معاملے پر پیپلز پارٹی کو ملکی سلامتی کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ قوم ذاتی بیرونی شہری دوست کی وزیراعظم پر سرمایہ کاری سے آگاہی کا حق رکھتی ہے،ملک کے ایگزیکٹو کے بیرونی دورے کے اخراجات کی ”نامعلوم شخص“کی ادائیگی سنگین معاملہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزارت خارجہ بیرونی دوروں میں وزیراعظم کی نجی ملاقاتوں کا ریکارڈ قومی سلامتی کمیٹی میں پیش کرے۔انہوں نے کہاکہ حساس ترین ملکی معلومات تک رسائی رکھنے والے چیف ایگزیکٹو پر نجی سرمایہ کاری نے معاملہ کو مشکوک بنا دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پر اسرائیلی اور بھارتی شہریوں کیطرف سے فارن فنڈنگ کا الزام موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزارت خزانہ کے ماتحت اور محاصل کے اداروں میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ملازمین تعینات ہیں۔
نیئر بخاری