پیپلز پارٹی سرکاری محکموں کی نجکاری نہیں ہونے دے گی،نفیسہ شاہ

پیپلز پارٹی سرکاری محکموں کی نجکاری نہیں ہونے دے گی،نفیسہ شاہ

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفسیہ شاہ نے کہا ہے کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن جیسا قومی ادارہ ہو یا پھر کوئی اور سرکاری محکمہ ہو ہم کسی بھی سرکاری محکمے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے اگر اپوزیشن کے تقسیم ہونے کی خبریں زیر گردش ہیں تواس کی ذمے داری قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پر عائد ہوتی ہے اپوزیشن کو متحد رکھنے کا کام اپوزیشن لیڈر کا ہے مگر وہ ملک سے باہر ہیں۔وہ پیپلز پارٹی کے رہنما اشرف خان کی جانب سے فالکن سوسائٹی کے کلب میں پیپلز پارٹی کی رہنما بختاور بھٹو کی 30ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں،اس موقع پر سنیئر مشیر چیئرمین پیپلز پارٹی بشیر ریاض‘ چودھری سجاد نذیر‘ عبدالقادر شاہین‘ چودھری منور انجم‘ فائزہ ملک‘ شائستہ‘ شبنم کلاشنکوف گلف کے سیکرٹری اطلاعات زوالفقار مغل اور خالد بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ بختاور بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کسی سے بھی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، ہم تو بطور اپوزیشن اپنا رول ادا کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کیسے حکومت بنا سکتے ہیں ان کی ساری لیڈر شپ تو باہر بیٹھی ہے مفروضسوں پر کوئی بات نہیں کی جا سکتی۔

نفیسہ شاہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر