ٹی وی چینلز کی وجہ سے مقابلے کی فضا بھی پیداہوئی،عباس باجوہ

    ٹی وی چینلز کی وجہ سے مقابلے کی فضا بھی پیداہوئی،عباس باجوہ

  



لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار عباس باجوہ نے کہا ہے کہ فلم اور ٹی وی میں آنے والے نئے اداکار ٹیلنٹ سے بھرپورہیں ان کو دیکھ کرشوبز انڈسٹری کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے ٹی وی چینلز کے آنے سے اداکاروں میں مقابلے کی فضا بھی پیداہوئی ہے۔عباس باجوہ نے کہا کہ فلم اور ٹی وی میں آنے والے نئے اداکار ٹیلنٹ سے بھرپورہیں ان کو دیکھ کرشوبز انڈسٹری کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک اصل فنکاروہی ہے جو کسی بھی کردارکو حقیقت کہ قریب تر ہوکر نبھائے۔ پاکستانی فلموں میں آج بھی اپنی ثقافت کے دائرے میں رہتے ہوئے موضوعاتی کام ہورہا ہے اور خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستان میں اس حوالے سے کئے جانے والے کام کو پسند کیا جارہا ہے۔

مزید : کلچر