فلمی صنعت کی بحالی کیلئے سب کو مل کرکردار ادا کرنا ہوگا،ثناء

فلمی صنعت کی بحالی کیلئے سب کو مل کرکردار ادا کرنا ہوگا،ثناء
 فلمی صنعت کی بحالی کیلئے سب کو مل کرکردار ادا کرنا ہوگا،ثناء

  



لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر سہیل بھٹی کی ”نکاح“ کے پہلے گانے کی شوٹنگ لاہور میں کی گئی جس میں ثنا اور فرخ علی شائق نے حصہ لیا۔ فلم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سہیل بھٹی کا کہنا ہے کہ فلم نہ صرف نئے فلم بینوں بلکہ پرانے فلم بینوں کو بھی سینما گھروں کی طرف لانے میں کامیاب ہوگی۔ایک بہترین ٹیم کے ساتھ ثنا فخر اور فرخ علی کی کارکردگی عوام کو ضرور پسند نئے۔ دلکش میوزک سے سجی فلم ”نکاح“ رومانس اور کامیڈی کا بہترین امتزاج ہے۔اس بارے میں اداکارہ ثنا کا کہنا ہے کہ”نکاح“ کی کہانی بہت اچھی ہے جو شائقین کو ضرور پسند آئے گی۔ثناء نے کہا کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری ایک بار پھر ترقی کی جانب گامزن ہے ہم سب کو مل کر اس کی بحالی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ فلمی صنعت سے سینکڑوں کارکنان اور تکنیک کاروں کا روزگار وابستہ ہے۔ ڈائریکٹر سہیل بھٹی کی فلم ”نکاح“میں میرا رول پرستاروں کو پسند آئے گا۔

مزید : کلچر