نئے فلم میکرز بہترین کام کررہے ہیں،حامد رنگیلا

      نئے فلم میکرز بہترین کام کررہے ہیں،حامد رنگیلا

  



لاہور(فلم رپورٹر)کامیڈین حامد رنگیلانے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لئے ٹیکس کی ادائیگی ناگزیر ہے اور عوام ٹیکس قومی ذمہ داری سمجھ کر ادا کرے۔ ہم اپنے ملک پر تنقید تو کرتے ہیں لیکن یہ بھی سوچنا چاہیے کہ ملک صرف ٹیکس سے ہی ترقی کرسکتا ہے۔فلم انڈسٹری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اب بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں۔ نئے فلم میکرز بہترین کام کررہے ہیں جبکہ پرانے لوگ ماضی سے ہی باہر نہیں نکل رہے۔انہیں چاہئے کہ نئے لوگوں سے مل کراستفادہ کریں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سینما گھروں کی مہنگی ٹکٹ نے عام لوگوں سے تفریح چھین لی ہے۔

پہلے سو دو سوروپے کی ٹکٹ ہوتی تھی اور اب سات آٹھ سو روپے کی جس کے ساتھ کھانا پینا بھی،جو کسی بھی عام شہری کے لئے ممکن نہیں ہے۔اس سلسلے میں ریلیف ضروری ہے۔ میرے خیال میں پاکستانی بچوں کے روشن مستقبل کے لئے تعلیم کیساتھ اچھی خوراک بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے اور سوشل میڈیا پر ہر چیز کو برا بھلا کہنے کی بجائے اچھا کام کرنے کی ضرورت ہے۔

لوگوں کو ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید : کلچر