شوبز میں لابی ازم کی وجہ سے ناقابل نقصان ہوا،سرفراز وکی

شوبز میں لابی ازم کی وجہ سے ناقابل نقصان ہوا،سرفراز وکی
 شوبز میں لابی ازم کی وجہ سے ناقابل نقصان ہوا،سرفراز وکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) نامورکامیڈین سرفراز وکی نے کہا ہے کہ شوبز میں لابی ازم کی وجہ سے ناقابل نقصان ہوا نفسانفسی اور مہنگائی نے لوگوں کے چہروں سے مسکراہٹیں چھین لی ہیں ایسے حالات میں ہم اپنے غم چھپاتے اور لوگوں کو ہنساتے ہیں ہم سمجھتے ہیں اگر کامیڈی کھیل میں اپنی پرفارمنس سے اداس اور پریشان چہروں پہ مسکراہٹیں بکھیر دیں تو یہی ہماری کامیابی ہے۔سرفراز وکی نے مزید کہاکہ ہمارے سٹیج ڈرامے میں کامیڈی کے ساتھ مضبوط سکرپٹ اور بامقصد کہانی ہوتی ہے تاکہ ہم اپنے سٹیج ڈرامے کے ذریعہ سے عوام میں اصلاحی پہلو کو اجاگر کریں ہم اپنے اس مقصد میں کامیاب بھی ہیں۔
ور آئندہ بھی اپنے سٹیج ڈرامہ میں کامیڈی کے ساتھ اصلاحی کہانیاں لے کر آئیں گے۔

مزید :

کلچر -