رابی پیر زادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

رابی پیر زادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
 رابی پیر زادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

  



لاہور(فلم رپورٹر)سابقہ پاکستانی پاپ گلوکارہ رابی پیزادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔رابی پیرزادہ ٹوئٹر پر اپنے عمر ے کے سفر سے متعلق ٹوئٹس کررہی ہیں۔رابی پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ عمرہ کرکے بھی کعبہ شریف کو دیکھتے رہنا ادھر وقت گزارنے کا ثواب ملتا ہے۔ جب خانہ کعبہ کو دیکھیں دعا ضرور کریں۔‘ایک اور ٹوئٹ میں رابی پیرزادہ نے خانہ کعبہ کی مختلف زاویوں سے لی گئیں تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں ایک آرٹسٹ ہوں، پینٹنگز کرتی ہوں لیکن یقین مانیے میں نے دنیا میں اس سے بہترین جگہ نہیں دیکھی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مکہ مکرمہ میں خود کو اللہ کا مہمان محسوس کر رہی ہوں، میں اسے ہر جگہ دیکھتی ہوں اورمجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

مزید : کلچر