معیاری کام کرتی ہوں‘مخالفین کی کوئی پرواہ نہیں،مون پرویز

  معیاری کام کرتی ہوں‘مخالفین کی کوئی پرواہ نہیں،مون پرویز
   معیاری کام کرتی ہوں‘مخالفین کی کوئی پرواہ نہیں،مون پرویز

  



لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ مون پرویزنے ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔میں اگلے ماہ ملک کے نامور فنکاروں کے ہمراہ برطانیہ کے مختلف شہروں میں ہونے والے شوز میں پرفارم کروں گی۔ایک سوال کے جواب میں مون پرویزنے کہا کہ کیرئیر کے آغاز میں مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرناپڑاہے لیکن مجھے سینئر کی رہنمائی سے مزید حوصلہ ملامیں نے کبھی ہمت نہیں۔

ہاری مشکل کام کو اپنے لئے ٹاسک سمجھ رہی ہوں جس کی بدولت آج مجھے نئے شوز کی آفرز ہو رہی ہے جو بہت جلد فائنل کر لوں گی۔مون پرویزنے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنا تھوڑی مشکل ضرور ہے۔

مگر نا ممکن نہیں کیونکہ محنت ہر مشکل کام کو آسان بنا دیتی ہے۔مجھے مخالفین اور حاسدین کی کوئی پرواہ نہیں،محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں۔

مزید : کلچر