پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے مرکزی رہنما منظور پشتین کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق منظور پشتین کو پولیس نے اتوار کی رات پشاور کے علاقے تہکال سے گرفتار کیا تھا۔جنہیں گزشتہ روزمجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 14 روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے تہکال کے علاقے شاہین کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر منظور پشتین کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔
منظور پشتین