آل بورڈز چیئرمین اجلاس، ایجوکیشن بورڈز ریونیو بڑھائیں، اکبر ایوب
پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیرتعلیم اکبرایوب کی زیرصدارت تمام خیبرپختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز چئیرمین کا اجلاس پیر کو سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پشاور، مردان، سوات سمیت دیگر بورڈز کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے سربراہان نے وزیرتعلیم کو انتظامی امور و چیلنجز سے بھی آگاہ کیا۔ وزیرتعلیم اکبر ایوب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ اصلاحاتی عمل بغیر کسی روک ٹوک اور تعطل کے جاری رہے گا، کیونکہ عوام توقع رکھتی ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی بنیاد پر تعلیمی نظام کو بہتر بنایا جائے۔ انتظامی اداروں میں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق ہی ہم ترقی کرسکتے ہیں۔ کسی بھی تعلیمی بورڈ کے پاس بہترین اصلاحات سے متعلق تجاویز ہوں تو ہمیں ارسال کریں، ہم ان پر غور کیلئے تیار ہیں۔ ریونیو جنریشن کے بارے میں تعلیمی بورڈز کے سربراہان کو ہدایت کرتے ہوئے وزیرتعلیم نے کہا کہ تعلیمی بورڈز اپنی آمدن بڑھانے کے بارے ٹھوس اقدامات اٹھائیں اور اگر اس بارے کوئی قانونی پیچیدگی ہو تو اسے بھی حل کیا جائے۔ اجلاس میں ایجوکیشن بورڈ کی دوبارہ تشکیل نو کے بل پر بھی بحث ہوئی اور مختلف شقوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ مسقبل قریب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈز کے دوروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیرتعلیم اکبرایوب نے کہا کہ بہت جلد ہر ایک تعلیمی بورڈ کا دورہ کروں گا تاکہ تمام چیلنجز پر بروقت قابو پاسکیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت روز اول سے تعلیم کے حوالے سے مستعد ہے اور اس بارے میں کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے