سی پیک پر کام کرنیوالے چینی باشندوں کی سکریننگ کا فیصلہ

سی پیک پر کام کرنیوالے چینی باشندوں کی سکریننگ کا فیصلہ

  



لاہور(آئی این پی) ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکریننگ کی جائے گی۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے 4ہزار چینیوں کو ماسک دے دیئے گئے ہیں۔ پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ ملتان اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر چینی باشندوں کے طبی معائنے کیلئے سکریننگ کانٹرز بھی لگا دیئے گئے ہیں۔ چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر مامور 10ہزار پولیس اہلکاروں کو ماسک فراہم کر دیئے گئے ہیں جب کہ پولیس حکام متعلقہ اضلاع کے ڈی ایچ اوز کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

سکریننگ

مزید : صفحہ اول