وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس میں آئی جی پولیس سندھ کی تقرری کی منظوری بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ صدراوروزیراعظم کی تنخواہوں میں اضافے اور مراعات کے ایکٹ میں ترمیم کی منظوری بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
مزید برآں گندم درآمدات کرنے کے حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلہ کی منظوری اورتوثیق بھی کی جائے گی۔اس کے علاو ہ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے انرجی کے فیصلوں کی توثیق اور اوگرا کے وائس چیئرمین کے عہدے کی بھی منظوری دی جائے گی۔وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے ایم او یو پر دستخط کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔