رحیم یار خان: گیس لائن میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی

رحیم یار خان: گیس لائن میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)رحیم یار خان کے علاقے نواز آباد میں 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن میں دھماکے کے ساتھ آگ لگ گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد گیس پائپ لائن میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی فصل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا 36 انچ قطرکی مین گیس پائپ لائن سے گیس کے اخراج کے باعث آگ کے شعلے آسمان کی طرف بلند ہوتے رہے۔ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
واقعے کے بعد سوئی نادرن گیس پائپ لائن ٹرانسمیشن نے قادر پور اور سوئی سے گیس کی سپلائی روک دی۔واقعہ تخریب کاری کا نتیجہ ہے یا ایک حادثہ ہے، یہ بات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔