بیرون ملک جیلوں سے کتنے پاکستانی رہا ہوئے؟حکومت نے فہرست جاری کردی

بیرون ملک جیلوں سے کتنے پاکستانی رہا ہوئے؟حکومت نے فہرست جاری کردی
بیرون ملک جیلوں سے کتنے پاکستانی رہا ہوئے؟حکومت نے فہرست جاری کردی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے بیرون ملک جیلوں سے رہائی پانے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی،وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں سے 8608 پاکستانیوں کوجیلوں سے آزادی ملی ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بیرون ممالک جیلوں میں قیدپاکستانیوں کی رہائی کے معاملے پرحکومت نے رہائی پانے والے تارکین وطن کی فہرست جاری کردی ،وزیراعظم کی کاوشوں سے 8608 پاکستانیوں کوجیلوں سے آزادی ملی ۔

حکومت پاکستان کے مطابق سعودی عرب کی جیلوں سے 2620،یواے ای کی جیلوں سے 3423 پاکستانی رہا ،ملائیشیاکی جیلوں سے 1540 پاکستانی رہا ہوئے،اسی طرح عراق سے 668،قطر سے 106 پاکستانی رہا جبکہ کویت کی جیلوں سے 113 پاکستانی قیدی آزادہوئے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد