وہ لمحہ جب عمران خان کو شوکت خانم کی نرسیں حوریں لگنے لگیں

وہ لمحہ جب عمران خان کو شوکت خانم کی نرسیں حوریں لگنے لگیں
وہ لمحہ جب عمران خان کو شوکت خانم کی نرسیں حوریں لگنے لگیں

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2013میں جب وہ سیڑھیوں سے گر کر شوکت خانم ہسپتال پہنچے تو وہاں انہیں ایسا ٹیکا لگایا گیاکہ عمران خان کو ہسپتال کی نرسیں حوریں نظر آنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ایساٹیکا لگنے کا انکشاف کیا ہے جس سے انہیں نرسیں حوریں نظر آنے لگیں۔

جیو نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا2013 میں جب وہ سیڑھی سے گر کر زخمی ہوئے تو شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم نے ایسا ٹیکا لگایا کہ درد دور ہو گیااورٹیکا لگنے کے بعد انہیں نرسیں حوریں نظر آنے لگیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے تقریر بھی کردی جو مجھے یاد نہیں، درد دوبارہ ہونے لگا تو ڈاکٹر سے کہا ایک ٹیکا اور لگاو¿۔وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے ڈاکٹر کو دھمکی بھی دی کہ ٹیکا لگاو¿ ورنہ تمھیں چھوڑوں گا نہیں مگر ڈاکٹر نے ٹیکا نہ لگایا۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم نے کراچی کا ایک روزہ دورہ کیا تھا اس دوران انہوں نے سیاسی وکاروباری شخصیات سے اہم ملاقاتیں کی تھیں جبکہ نوجوانوں میں قرض کی تقسیم سے متعلق ایک تقریب میں بھی شریک ہوئے تھے۔

مزید : اہم خبریں /قومی