صبح صبح سٹاک مارکیٹ سے بری خبر آگئی

صبح صبح سٹاک مارکیٹ سے بری خبر آگئی
صبح صبح سٹاک مارکیٹ سے بری خبر آگئی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صبح صبح سٹاک مارکیٹ سے بری خبر آگئی، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار شروع ہونے کے پہلے ہی گھنٹے میں 100انڈیکس میں 207پوائنٹس تک کمی واقع ہوئی۔

کاروبار کاآغاز 42,539.23پوائنٹس سے ہو اجو پہلے ہی گھنٹے میں 207پوائنٹس کمی کے ساتھ 42331تک گرگیا۔ تاہم اس کے بعدصورتحال میں معمولی بہتر ی ہوئی اور بعد 100 انڈیکس42,370.84کی سطح پر آگیا۔ اور اس وقت 100 انڈیکس42,399.29پر ٹریڈ کررہا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ 93 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42 ہزار 539 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا ج±لا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا ا?غاز 42 ہزار 633 پوائنٹس کے ساتھ ہوا اور ابتدا میں ہی انڈیکس میں 43 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی انڈیکس 42 ہزار 676 کی سطح پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں سب سے زیادہ اضافہ 104 پوائنٹس کا ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 42 ہزار 737 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاو¿ کا سلسلہ جاری رہا اور انڈیکس میں سب سے زیادہ کمی 161 پوائنٹس کی ریکارڈ کی گئی تاہم کاروبار کا اختتام 93 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42 ہزار 472 پوائنٹس پر ہوا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 12 کروڑ، 63 لاکھ، 83 ہزار 460 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5 ارب، 28 کروڑ، 86 لاکھ، 88 ہزار 106 بنتی ہے۔

مزید : بزنس