دوہری شہریت چھپانے پر فیصل واوڈا کی نااہلی کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

دوہری شہریت چھپانے پر فیصل واوڈا کی نااہلی کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ...
دوہری شہریت چھپانے پر فیصل واوڈا کی نااہلی کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دوہری شہریت چھپانے پر فیصل واوڈا کی نااہلی کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی،وکیل میاں محمد فیصل نے ایڈووکیٹ جہانگیر خان جدون کے ذریعے درخواست دائر کی۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ الیکشن کے نامزدگی فارم جمع کراتے ہوئے فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے،الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا نے دوہری شہریت نہ ہونے کا جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا،درخواست میں کہا گیاہے کہ فیصل واوڈا نے دوہری شہریت چھپا کر اور جھوٹ حلف دے کر بددیانتی کی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فیصل واوڈا کودوہری شہریت اورجھوٹاحلف نامہ دینے پرنااہل کیاجائے،درخواست میں وفاقی وزیرفیصل واوڈا،سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور سیکرٹری قانون ،سیکرٹری قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کوفریق بنایا گیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد