شیخ رشید کی شکایت پر اسد عمر کی سپریم کورٹ طلبی

شیخ رشید کی شکایت پر اسد عمر کی سپریم کورٹ طلبی
شیخ رشید کی شکایت پر اسد عمر کی سپریم کورٹ طلبی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر شیخ رشید نے وزارت منصوبہ بندی کی شکایت کردی ۔شیخ رشید نے کہاوزارت منصوبہ بندی تعاون نہیں کررہی جس پر عدالت نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کو طلب کرتے ہوئے اسدعمرکوآئندہ سماعت پرپیش ہونےکاحکم دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔چیف جسٹس نے شیخ رشیدپراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہاآپ کاکچہ چٹھاہمارے سامنے ہے۔
نجی ٹی وی دنیانیوزکے مطابق شیخ رشیدنے عدالت میں وزارت منصوبہ بندی کی شکایت کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ وزارت منصوبہ بندی تعاون نہیں کررہی۔ جس پر عدالت نے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کو طلب کرلیااور آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم سناتے ہوئے سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کردی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -