گن اینڈ کنٹری کلب کیس ،سپریم کورٹ کی وزارت بین الصوبائی رابطہ کو2 ہفتوں میں مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

گن اینڈ کنٹری کلب کیس ،سپریم کورٹ کی وزارت بین الصوبائی رابطہ کو2 ہفتوں میں ...
گن اینڈ کنٹری کلب کیس ،سپریم کورٹ کی وزارت بین الصوبائی رابطہ کو2 ہفتوں میں مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے گن اینڈ کنٹری کلب کیس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کو2 ہفتوں میں مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی،عدالت نے کہا کہ گن اینڈ کنٹری کلب کے متحرک ارکان پرکمیٹی تشکیل دی جائے ،جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ کلب کے مستقبل کا معاملہ کابینہ میں حل کیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی،عدالت نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو2 ہفتوں میں مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی،عدالت نے کہا کہ گن اینڈ کنٹری کلب کے متحرک ارکان پرکمیٹی تشکیل دی جائے ،جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ کلب کے مستقبل کا معاملہ کابینہ میں حل کیا جائے ،بین الصوبائی وزارت نے کمیٹی تشکیل دینے کا طریقہ کار جمع کروا رکھا ہے۔

عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ طریقہ کار کے مطابق ہی نئی انتظامی کمیٹی تشکیل دی جائے،سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت2ہفتوں تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد