اسحاق ڈارکی گلبرگ لاہورمیں رہائش گاہ کونیلام کرنے کی تیاریاں مکمل، سرکاری بولی 18کروڑ50لاکھ روپے مقرر

اسحاق ڈارکی گلبرگ لاہورمیں رہائش گاہ کونیلام کرنے کی تیاریاں مکمل، سرکاری ...
اسحاق ڈارکی گلبرگ لاہورمیں رہائش گاہ کونیلام کرنے کی تیاریاں مکمل، سرکاری بولی 18کروڑ50لاکھ روپے مقرر

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گلبرگ لاہورمیں رہائش گاہ کونیلام کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،اسحاق ڈارکی رہائش گاہ کی سرکاری بولی 18کروڑ50لاکھ روپے مقررکردی گئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گلبرگ لاہورمیں رہائش گاہ کونیلام کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،اسحاق ڈار کے ہجویری ہاوَس کا رقبہ 4 کنال 17 مرلے ہے،اسحاق ڈارکی رہائش گاہ کی سرکاری بولی 18کروڑ50لاکھ روپے مقررکردی گئی،اسحاق ڈارکی رہائش گاہ کی نیلامی اے سی ماڈل ٹاو¿ن کے زیر نگرانی ہوگی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور