کیوں نہ وزیر اعلیٰ سندھ کو بلالیں،سندھ کی محکمہ جنگلات کی ساری زمین پر قبضے ہیں،چیف جسٹس پاکستان کا جنگلات کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا حکم

کیوں نہ وزیر اعلیٰ سندھ کو بلالیں،سندھ کی محکمہ جنگلات کی ساری زمین پر قبضے ...
کیوں نہ وزیر اعلیٰ سندھ کو بلالیں،سندھ کی محکمہ جنگلات کی ساری زمین پر قبضے ہیں،چیف جسٹس پاکستان کا جنگلات کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے سندھ میں جنگلات کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ وزیر اعلیٰ سندھ کو بلالیں،سندھ کی محکمہ جنگلات کی ساری زمین پر قبضے ہیں،سکھرمیں وزرااور ایم پی ایز نے سرکاری زمین پر قبضے کررکھے ہیں،سندھ حکومت نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جنگلات کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے جنگلات کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ جنگلات کی زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کر کے واپس کی جائے،محکمہ جنگلات عدالتی حکم پر عملدرآمد کرکے رپورٹ دے، عدالت نے جنگلات کی زمین کی سیٹلائٹ رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے حکم دیاکہ جنگلات کی زمین پرقبضہ واپس لیا جائے، چیف جسٹس گلزاراحمدنے کہا کہ کیوں نہ وزیر اعلیٰ سندھ کو بلالیں،سندھ کی محکمہ جنگلات کی ساری زمین پر قبضے ہیں،سکھرمیں وزرااور ایم پی ایز نے سرکاری زمین پر قبضے کررکھے ہیں، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سندھ حکومت نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں، سندھ میں محکمہ جنگلات کی ساری زمین پر قبضے ہیں،سندھ میں محکمہ جنگلات کی ساری زمین پر قبضہ ہے،سکھرمیں وزرااور ایم پی ایز نے سرکاری زمین پر قبضہ کررکھاہے، سپریم کورٹ میں جنگلات کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت2ماہ تک ملتوی کردی گئی۔