اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا
اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کیلئے زندگی مزید مشکل بنا دی ہے تاہم حکومتی اعلانات کے باوجود بھی اشیاءخردو نوش کی قیمتوں میں کوئی واضح کمی نہیں آ پائی ہے تاہم دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی ضرور ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آج 25 پیسے کمی ہو ئی ہے جس کے بعد ڈالر اوپن مارکیٹ میں 154 روپے 65 پیسے میں فروخت ہو رہاہے جبکہ دوسری جانب انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قدرمیں 7 پیسے کمی ہو ئی ہے جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں  154 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے ۔

آج کاروبار کے آغاز میں ہی سٹا ک مارکیٹ میں مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ، کاروبار شروع ہو اتو 100 انڈیکس 42 ہزار 539 پر تھا تاہم اس میں چند ہی لمحوں بعد مندی شروع ہو گئی اور اب تک تقریبا 327 پوائنٹس کی کمی واقع ہو چکی ہے جس کے بعد انڈیکس 42 ہزار 211 کی سطح پر آ گئی ہے ۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ 93 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42 ہزار 539 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا ج±لا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 42 ہزار 633 پوائنٹس کے ساتھ ہوا اور ابتدا میں ہی انڈیکس میں 43 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی انڈیکس 42 ہزار 676 کی سطح پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں سب سے زیادہ اضافہ 104 پوائنٹس کا ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 42 ہزار 737 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاو¿ کا سلسلہ جاری رہا اور انڈیکس میں سب سے زیادہ کمی 161 پوائنٹس کی ریکارڈ کی گئی تاہم کاروبار کا اختتام 93 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42 ہزار 472 پوائنٹس پر ہوا۔

مزید : بزنس