اسلام آبادہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کاگھر ضبط کرنے کا احتساب عدالت کافیصلہ معطل کردیا

اسلام آبادہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کاگھر ضبط کرنے کا احتساب عدالت کافیصلہ معطل ...
اسلام آبادہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کاگھر ضبط کرنے کا احتساب عدالت کافیصلہ معطل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کی درخواست پر سابق وزیر خزانہ کاگھر ضبط کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کردیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویزنے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے نیب سے13 فروری تک جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسحاق ڈار کی اہلیہ کے نیب کی جانب سے ضبط شدہ گھر واپس لینے کے کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ گلبرگ لاہور کا گھر14 فروری1989 کو اسحاق ڈار نے حق مہر کے عوض اہلیہ کودیا ،نیب نے گھر منجمد کرتے ہوئے نیلامی کیلئے پنجاب حکومت کی تحویل میں دے دیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے احتساب عدالت کا گھر ضبط کرنے کافیصلہ معطل کردیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویزنے حکم امتناع جاری کردیا، عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرکے 13 فروری تک جواب طلب کرلیا۔