غیرملکی خواتین کو بلیک میل کرنیوالا پاکستانی گرفتار لیکن یہ دراصل کیسے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتا اور کہاں چھپا ہوا تھا؟ خبرآگئی

غیرملکی خواتین کو بلیک میل کرنیوالا پاکستانی گرفتار لیکن یہ دراصل کیسے ڈیٹا ...
غیرملکی خواتین کو بلیک میل کرنیوالا پاکستانی گرفتار لیکن یہ دراصل کیسے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتا اور کہاں چھپا ہوا تھا؟ خبرآگئی

  



کراچی (ویب ڈیسک)ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے غیر ملکی خواتین کو بلیک کرنے والے انتہائی شاطر ملزم کو میرپور خاص سے گرفتار کر لیا۔ملزم انتہائی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتا تھا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ملزم عفان ندیم نے خواتین کو بلیک میل کرنے کے لیئے فیس بک اور انسٹاگرام پر 150 زائد جعلی اکاﺅنٹ بنا رکھے تھے، ملزم اپنی شناخت چھپانے کیلئے لوکل نمبر کے بجائے وی پی این نمبر استعمال کرتا تھا،ملزم ایک موبائل فون پر 8 واٹس اپ استعمال کرتا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم فیس بک کے ایک کلوز گروپ کے ذریعے شہریوں کے فیملی ٹری اور انکاموبائل ڈیٹا لے لیتا تھا اور خواتین کو بلیک میل کرتا تھا، ملزم ایسی ٹیکنالوجی بھی استعمال کرتا تھا جس سے چیٹ (chat) ایڈٹ ہو جاتی تھی اور سی ایل آئی بھی تبدیل کی جا سکتی ہے، ملزم خواتین کے ا کاﺅنٹ ہیک کر کے بھی انکی تصایر نکال کر انھیں بلیک میل کرتا تھا، ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی ٹیم نے ملزم کو میر پور خاص سے گرفتار کیا۔

ملزم نے ایرانی اور افغانی خواتین کو ہراساں کیا،ملزم راولپنڈی کا رہائشی ہے اور ایف آئی اے کے ڈر سے ڈیڑھ سال سے ایک کمرے میں چھپا ہوا تھا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی