وہ پاکستانی کھلاڑی جس کے دنیا کا بہترین بیٹسمین بننے کی رکی پونٹنگ نے پیشگوئی کردی

وہ پاکستانی کھلاڑی جس کے دنیا کا بہترین بیٹسمین بننے کی رکی پونٹنگ نے ...
وہ پاکستانی کھلاڑی جس کے دنیا کا بہترین بیٹسمین بننے کی رکی پونٹنگ نے پیشگوئی کردی

  



سڈنی(ویب ڈیسک) رکی پونٹنگ نے بابر اعظم کے دنیا کا بہترین بیٹسمین بننے کی پیشگوئی کردی۔آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بابر اعظم کے دنیا کا بہترین بیٹسمین بننے کی پیشگوئی کردی۔ ٹویٹر پر کسی شائق کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ ” میرے خیال میں بابربہت زیادہ متاثرکن کھلاڑی ہیں، وہ دنیا کے ایک بہترین بیٹسمین بن سکتے ہیں۔یاد رہے کہ حالیہ دورہ آسٹریلیا کے دوران بابراعظم نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 52.50 کی اوسط سے 210 رنز بنائے تھے۔

مزید : کھیل