ایف بی آر میں بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے ملازمین کا انکشاف

ایف بی آر میں بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے ملازمین کا ...
ایف بی آر میں بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے ملازمین کا انکشاف

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایف بی آر میں بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے ملازمین کا انکشاف، ادارہ نے 196 ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔دنیا نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ملازمین بیوائوں اور مدار مستحق خواتین کے نام پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فنڈز وصول کر رہے ہیں، ادارہ کے 196 ملازمین نے بی آئی ایس پی کا وظیفہ جیب میں ڈالا۔

وظیفہ لینے والوں میں گریڈ 16 کے 7 افسران، گریڈ 14 کے 2، گریڈ 11 کے 10 ملازمین شامل ہیں جبکہ 7 ملازمین خود کو غریب مستحق ظاہر کر کے براہ راست وظیفہ لیتے رہے اور باقی 189 ملازمین نے شوہر یا بیوی کے نام پر فنڈز حاصل کئے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جعلی مستحق ملازمیں اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ایکشن شروع کر دیا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد