سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی روک دی گئی

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی روک دی گئی
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی روک دی گئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی روک دی گئی،اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کے لیے لگائے گئے بینرز اور کرسیاں ہٹا دی گئیں،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاوَن لاہورنے نیلامی اگلی تاریخ تک موخر کر دی۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاوَن ذیشان رانجھا نے کہا کہ اسحاق ڈار کے سیکرٹری نے اسٹے آرڈر دکھایاہے ،قانونی ٹیم سٹے آرڈر کا جائزہ لے گی،اے سی ذیشان رانجھا کاکہناتھا کہ بارش اور موسم خراب ہونے کے باعث خریدار نہیں پہنچ سکے ،دونوں پہلوو¿ں کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلی تاریخ تک نیلامی موخر کر دی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور