لگتا ہے آئی جی سندھ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں،پیپلزپارٹی کے رہنما عاجز دھامرا

لگتا ہے آئی جی سندھ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں،پیپلزپارٹی کے رہنما عاجز دھامرا
لگتا ہے آئی جی سندھ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں،پیپلزپارٹی کے رہنما عاجز دھامرا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما عاجز دھامرانے کہاہے کہ لگتا ہے آئی جی سندھ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں،آئی جی سندھ نے 3اداروں کو چیلنج کیا ہے،شاید پی ٹی آئی سے آئی جی سندھ کو تھپکی مل رہی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما عاجز دھامرا نے آئی جی سندھ کلیم امام کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی نے چیف سیکرٹری کو خط لکھا اور خود میڈیا کے حوالے کردیا،لگتا ہے آئی جی سندھ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں،آئی جی سندھ نے 3اداروں کو چیلنج کیا ہے،عاجز دھامرانے کہا کہ شاید پی ٹی آئی سے آئی جی سندھ کو تھپکی مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی آئی جی سندھ صوبائی حکومت کےخلاف سازش کرتے رہے، کیا آئی جی سندھ، سندھ حکومت کو آئینی طور پر تسلیم نہیں کرتے؟۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی