پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوتاہی ، کرکٹرز کو بھی 2 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کا انکشاف

پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوتاہی ، کرکٹرز کو بھی 2 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کا انکشاف
پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوتاہی ، کرکٹرز کو بھی 2 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کا انکشاف

  



کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی غلطی کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کی جولائی اور اگست کی دو ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکیں۔ اس پر بورڈنے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کھلاڑیوں سے معذرت کی ہے۔جن انٹر نیشنل اور قومی کرکٹرز کو انتظامی غلطی کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوسکی ان میں بابر اعظم، اظہر علی اور سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی سے 30 جون تک جاری کئے تھے۔ تاہم پی سی بی نے وعدہ کیا ہے کہ اگلے ماہ کی تنخواہ کے ساتھ مذکورہ دو ماہ کی رکی ہوئی تنخواہ بھی ادا کردی جائے گی۔ پی سی بی نے بارہ ماہ کا بجٹ تیار کیا ہوا ہے۔ پی سی بی کسی مالی بحران کا شکار نہیں ہے۔ اخباری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارون رشید کی سر براہی میں کام کرنے والا ڈومیسٹک کرکٹ ڈپارٹمنٹ اس بد انتظامی کا ذمے دار ہے جس نے نوٹی فیکیشن جاری کرتے وقت غلط تاریخ لکھی جس کی وجہ سے ادائیگی میں تاخیر ہوئی ہے۔

مزید : کھیل /علاقائی /سندھ