پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی اطلاع پر چینی سفیر بھی میدان میں آگئے، واضح کردیا

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی اطلاع پر چینی سفیر بھی میدان میں آگئے، ...
پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی اطلاع پر چینی سفیر بھی میدان میں آگئے، واضح کردیا

  



اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں متعین چینی سفیر یاﺅ چنگ نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان میں تین مشتبہ کیسز ملے ہیں لیکن پاکستان میں اس وائرس کا تصدیق شدہ کوئی بھی واقعہ موجود نہیں۔ چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس سے چینی اور پاکستانی حکومتیں مل کر کام کررہی ہیں۔ وہان میں مقیم500 سے زائد پاکستانی طلبا اور دیگر شہری مکمل طور پر محفوظ اور صحت مند ہیں۔ چینی سفیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاکہ وہان شہر کی مقامی حکومت اور چین کی مرکزی حکومت بھی تمام شہریوں کی بہت اچھی طرح دیکھ بھال کررہی ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد