ایل ڈی اے کرپشن کیس،لاہور ہائیکورٹ نے احد چیمہ کی درخواست ضمانت منظورکر لی

ایل ڈی اے کرپشن کیس،لاہور ہائیکورٹ نے احد چیمہ کی درخواست ضمانت منظورکر لی
ایل ڈی اے کرپشن کیس،لاہور ہائیکورٹ نے احد چیمہ کی درخواست ضمانت منظورکر لی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے ایل ڈی اے کرپشن کیس میں گرفتار سابق ڈی جی احد چیمہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں ایل ڈی اے کرپشن کیس میں گرفتار سابق ڈی جی احد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، وکیل احد چیمہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال سے ایل ڈی اے سٹی کا ریفرنس ہی نہیں پیش کیا گیا،احد چیمہ کے علاوہ ایل ڈی اے کا کوئی بھی ملازم ملزم نہیں بنایا گیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی کیس پرسپریم کورٹ نے فیصلہ کر دیا ہے، ایل ڈی اے سٹی نے متاثرہ افراد کو پلاٹس دینے کی یقین دہانی کروائی ہے،نیب پراسیکیوٹر کاکہناتھا کہ کیس میں احد چیمہ کی ضمانت منظور کی جائے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی درخواست ضمانت منظورکر لی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور