مذاق میں افسروں سے سازش کا لفظ استعمال کیا،میڈیا پر میرا بیان غلط انداز میں چلایا گیا ،آئی جی سندھ کلیم امام

مذاق میں افسروں سے سازش کا لفظ استعمال کیا،میڈیا پر میرا بیان غلط انداز میں ...
مذاق میں افسروں سے سازش کا لفظ استعمال کیا،میڈیا پر میرا بیان غلط انداز میں چلایا گیا ،آئی جی سندھ کلیم امام

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا ہے کہ تقریب میں افسروں سے خطاب کررہا تھا،مذاق میں افسروں سے سازش کا لفظ استعمال کیا،میڈیا پر میرا بیان غلط انداز میں چلایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی سندھ کلیم امام نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں افسروں سے خطاب کررہا تھا، مذاق میں افسروں سے سازش کا لفظ استعمال کیا۔آئی جی سندھ پولیس کاکہناتھاکہ افسروں کی تقریرسے لگا جیسے میری فیئرویل کی تقریب ہو، افسروں سے کہا کہ سازش کے تحت اس تقریب کو میری فیئرویل میں تبدیل کیاگیا۔کلیم امام کا مزید کہناتھا کہ مذاق میں کہا گیا میری ایک فیئرویل کم کررہے ہیں ،میڈیا پر میرا بیان غلط انداز میں چلایا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی