خوبروپاکستانی اداکارہ کی بوائے فرینڈ کے ساتھ رومانوی تصاویر وائرل

خوبروپاکستانی اداکارہ کی بوائے فرینڈ کے ساتھ رومانوی تصاویر وائرل
خوبروپاکستانی اداکارہ کی بوائے فرینڈ کے ساتھ رومانوی تصاویر وائرل

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خوبروپاکستانی اداکارہ کی ان کے مبینہ بوائے کے ساتھ بنائی گئیں رومانوی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر شوبز اینڈ نیوز نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئےدعویٰ کیا ہے کہ یہ علیزے شاہ ہیں ، شوبز اینڈ نیوز نے  کیپشن لکھا ’معروف پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کی ان کے بوائے فرینڈ کے ساتھ ’نامناسب‘تصاویر ۔

تصاویر میں علیزے کو ان کے بوائے فرینڈ کے ساتھ رومانوی کیفیت میں دیکھا جاسکتا ہے۔تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ردعمل کااظہارکیا۔

شاہ رخ نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’بظاہر یہ محسوس ہوتا ہے کہ ان کے بوائے فرینڈ نے ان کی تصاویر لیک کی ہیں کیونکہ تمام تصاویر میں لڑکے کا چہرہ چھپا یاگیاہے۔اس کے علاوہ کوئی اورلیک کرتاتو تصاویر مکمل ہوتیں۔

لائبہ زینب نے لکھا ’آپ کو یہ تصاویر شیئر کرتے اور ان کی نجی زندگی سے انہیں لطف اندوزہونے سے روکنے کی اس کوشش پر شرم آنی چاہئے۔

انجینئرجواد نے کہا ’پتہ ہے اسکوtherapyکہتے ہیں اوراس سے صحت پر بہت اچھا اثر پڑتا ہے۔مگر ان conservative اور جاہل لوگوں کو کیا پتہ کہ modernism کیا ہوتا ہے۔اب اس سے جو اگلی سٹیج ہے۔اس سے آدمی بہت صحت مند ہو جاتا ہے اور معاشرے کیلئے بہت اچھے والے کام کرنے لگ جاتا ہے لوگ ایویں ہی بے حیائی کہتے ہیں۔‘

زارا گیلا نی نامی ایک صارف کو یہ تصاویر دیکھ کر دکھ ہوا اور انہوں نے پرائیویسی کاخیال رکھنے کی بھی بات کی۔البتہ زارا کے انگریزی میں لکھے گئےجملے کو دو صارفین سراہنا نہیں بھولے۔

شیزینا نے لکھا کہ 'یہ علیزے نہیں ہیں، ان کے آئی بروز (بھنویں) کی ساخت اور کانوں کی ساخت چیک کرلیں۔

واضح رہے علیزے شاہ کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں، آج کل وہ  ڈرامہ سیریل "عہد وفا' میں اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے خاصی شہرت کما رہی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح