کم سن بچی سے زیادتی،معروف گلوکارہ کے بھائی کو 25سال قیدکی سزا

کم سن بچی سے زیادتی،معروف گلوکارہ کے بھائی کو 25سال قیدکی سزا
کم سن بچی سے زیادتی،معروف گلوکارہ کے بھائی کو 25سال قیدکی سزا

  



نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کی معروف پاپ سنگر اور ریپر نکی مناج کے بھائی جیلانی میراج پر کم سن بچی سے زیادتی کا جرم ثابت ہوگیا۔عدالت نے مجرم کو 25سال قیدکی سزاسنادی۔

برطانوی اخبار انڈی پینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے قرار دیا کہ میراج کیخلاف2015میں ایک بچی کو کئی بار زیادتی کا نشانہ بنانے کا جرم ثابت ہوگیاہے۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی نے عدالت کو بتایا ہے کہ مجرم ہفتے میں چار دن اور کبھی دن میں دوبار اسے زیادتی کانشانہ بنایا جاتا تھا۔بچی کے مطابق اس سب کے بعد وہ خود کشی کا سوچتی رہیں اور سمجھتی تھیں کہ ان کی آواز کہیں کھو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نکی مناج کے چھوٹے بھائی کو بھی تحقیقات کا سامنا ہے کیونکہ ایک موقع پر اس نے بچی کے ساتھ روا رکھا گیا نامناسب سلوک دیکھا تھا مگر اسے روکا نہیں۔تاہم اس حوالے سے اداکارہ سے کسی قسم کی پوچھ گچھ نہیں کی گئی۔

مزید : تفریح