منظور پشتین کے بعد محسن داوڑ اور علی وزیر بھی گرفتار، کہاں سے پکڑا گیا؟

منظور پشتین کے بعد محسن داوڑ اور علی وزیر بھی گرفتار، کہاں سے پکڑا گیا؟
منظور پشتین کے بعد محسن داوڑ اور علی وزیر بھی گرفتار، کہاں سے پکڑا گیا؟

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم ) کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے ایم این ایز محسن داوڑ اور علی وزیر کو بھی گرفتار کرلیا۔2 روز قبل پولیس نے پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کو پشاور سے گرفتار کیا تھا جنہیں گزشتہ روز 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے، انہیں ڈیرہ اسماعیل خان میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

منگل کے روز منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر پی ٹی ایم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس کی قیادت پی ٹی ایم کے ایم این ایز محسن داوڑ ، علی وزیر اور سابق سینیٹر افراسیاب خٹک کر رہے تھے۔ پولیس نے تینوں رہنماﺅں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے تینوں رہنماﺅں کے علاوہ خاتون رہنما بشریٰ گوہر سمیت دیگر  کارکنوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی محسن داوڑ اور علی وزیر کئی ماہ جیل میں رہ چکے ہیں۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی