اپنے خواب پورے کرنے کی بہترین عمر 33 سال، سائنسدانوں نے بتادیا

اپنے خواب پورے کرنے کی بہترین عمر 33 سال، سائنسدانوں نے بتادیا
اپنے خواب پورے کرنے کی بہترین عمر 33 سال، سائنسدانوں نے بتادیا

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کہا جاتا ہے کہ ٹین ایج میں لوگوں میں کچھ کرگزرنے کی جستجوسب سے زیادہ ہوتی ہے لیکن اب سائنسدانوں نے اس کے برعکس ایک حیران کن انکشاف کر دیاہے۔ میل آن لائن کے مطابق نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ 33سال کی عمر وہ عمر ہوتی ہے جب انسان میں کچھ کرگزرنے کی امنگ سب سے زیادہ ہوتی ہے اور اسی عمر میں انسان کے اپنے خوابوں کو تعبیر دینے کے امکانات سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔

اس تحقیق میں بوپا ہیلتھ کلینکس کے سائنسدانوں نے 2ہزار سے زائد برطانوی شہریوں پر تجربات کیے۔نتائج میں سامنے آیا کہ 33سال کی عمر میں انسان سب سے زیادہ خوداعتماد ہوتا ہے اور اس میں توانائی کا لیول بھی اسی عمر میں سب سے زیادہ ہوتا ہے اور انسان اس عمر میں سب سے کم سستی کا شکار ہوتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر نوین پوری کا کہنا تھا کہ ”میں لوگوں کو نصیحت کروں گی کہ جب وہ زندگی میں اپنی منزل کا تعین کر رہے ہوں تویہ کام کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو حقیقت پسندی کے ساتھ ذہن میں رکھیں۔ آغاز ہمیشہ چھوٹے مقصد سے کریں۔ جب آپ اس چھوٹے مقصد کو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے تو اس سے آپ کو بڑے مقاصد تک پہنچنے کا حوصلہ ملے گا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس