ناخن چبانے کی عادت بہت مہنگی پڑگئی، آدمی موت سے بال بال بچ گیا، اگر آپ کا کوئی جاننے والا ناخن چباتا ہے تو اسے یہ خبر ضرور دکھائیں

ناخن چبانے کی عادت بہت مہنگی پڑگئی، آدمی موت سے بال بال بچ گیا، اگر آپ کا کوئی ...
ناخن چبانے کی عادت بہت مہنگی پڑگئی، آدمی موت سے بال بال بچ گیا، اگر آپ کا کوئی جاننے والا ناخن چباتا ہے تو اسے یہ خبر ضرور دکھائیں

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض لوگوں کو ناخن چبانے کی لت ہوتی ہے۔ اب برطانیہ سے ایسے ہی ایک شخص کے متعلق ایسی ہولناک خبر آ گئی ہے کہ سن کر اس لت میں مبتلا افراد ناخن چبانے سے پہلے دس بار سوچیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق گلاسگو کے رہائشی اس 48سالہ شخص کا نام سٹیون مک ڈونلڈہے جو سالہا سال سے ناخن چبانے کی لت میں مبتلا تھا۔ گزشتہ دنوں اس نے اپنی شہادت والی انگلی کا ناخن اس قدر چبا ڈالا کہ موت کے منہ میں جاتے بال بال بچا۔

رپورٹ کے مطابق اس کی انگلی پر ایک بہت بڑا چھالا بن گیا جس میں پیپ بھری ہوئی تھی۔ اگلے دن اس کے اسی بازو پر اسی طرح کا ایک چھالا بن گیا۔ ان چھالوں سے اسے شدید تکلیف ہو رہی تھی جس پر اس کی 47سالہ بیوی کیرن اسے ہسپتال لے گئی۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے اس کے ٹیسٹ کرکے انکشاف کیا کہ اسے ناخن چبانے کی وجہ سے ایک جان لیوا قسم کی انفیکشن ہو گئی ہے جس کا نام ’پیرونیکیا‘ (Paronychia)ہے۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ یہ انفیکشن اس کے خون میں پھیل چکی ہے اور اس کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ ڈاکٹروں نے اسے اینٹی بائیوٹکس کی بڑی مقدار دے کر فوری طور پر ایمرجنسی ریفر کر دیا جہاں اس انگلی کا آپریشن کرکے اس سے پیپ نکالی گئی اور صفائی کی گئی۔ اب سٹیون روبہ صحت ہے۔اپنی اس ابتلاءکے متعلق سٹیون کا کہنا تھا کہ ”میری ایک معمولی سی غلطی سے میری زندگی داﺅ پر لگ گئی۔اس سے مجھے ایسا سبق ملا ہے کہ آئندہ میں زندگی میں کبھی ناخن چبانے کی حرکت نہیں کروں گا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس