معروف باسکٹ بال پلیئر کوب بریانٹ کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت، آخری الفاظ کیا ادا کیے؟ دلخراش آڈیو سامنے آگئی

معروف باسکٹ بال پلیئر کوب بریانٹ کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت، آخری الفاظ کیا ...
معروف باسکٹ بال پلیئر کوب بریانٹ کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت، آخری الفاظ کیا ادا کیے؟ دلخراش آڈیو سامنے آگئی

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) باسکٹ بال کے معروف امریکی کھلاڑی کوبی بریانٹ گزشتہ دنوں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ ان کے ساتھ ان کی 13سالہ بیٹی اور 7دیگر لوگ بھی موت کے منہ میں چلے گئے۔ اب ان کے آخری لمحات کی ایئرٹریفک کنٹرول کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی آڈیو منظرعام پر آ گئی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 2منٹ کے آڈیو کلپ میں ایئرٹریفک کنٹرولر ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کو بتاتا ہے کہ وہ موسم کے لحاظ سے بہت نچلی پرواز کر رہے ہیں۔ انہیں اونچی پرواز کرنی چاہیے۔

کنٹرولر یہ بھی بتاتا ہے کہ ہیلی کاپٹر اس قدر نچلی پرواز کر رہا ہے کہ ریڈار میں بھی نہیں آ رہا جو کہ اتنی دھند میں خطرناک ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف سے پائلٹ کنٹرول کو ہیلی کاپٹر کی بلندی سے آگاہ کرتا ہے لیکن اس کی آواز کٹ رہی ہوتی ہے۔ اس دو منٹ کی آڈیو کے اگلے ہی لمحے ہیلی کاپٹر ایک پہاڑ سے ٹکرا کر نیچے گر جاتا ہے اور اسے آگ لگ جاتی ہے۔ واضح رہے کہ کوبی بریانٹ مامبا اکیڈمی میں پریکٹس کے لیے جا رہے تھے۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ اور تین بیٹیاں 17سالہ نتالیا، 3سالہ بیانکا اور 7ماہ کی کیپری شامل ہیں۔ چوتھی بیٹی جینا ان کے ساتھ ہی حادثے میں چل بسی۔

مزید : کھیل