فحش فلموں کی بھرمار، لوگوں کا دل جنسی عمل سے اُکتانے لگا، ماہرین نے وارننگ جاری کردی

فحش فلموں کی بھرمار، لوگوں کا دل جنسی عمل سے اُکتانے لگا، ماہرین نے وارننگ ...
فحش فلموں کی بھرمار، لوگوں کا دل جنسی عمل سے اُکتانے لگا، ماہرین نے وارننگ جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) خوراک وغیرہ کے قحط کے بارے میں تو آپ نے دیکھ سن رکھا ہو گا لیکن اب ماہرین نے ایک ایسے قحط کے بارے میں پیش گوئی کر دی ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بہت جلد’جنسی عمل‘ کے قحط کا شکار ہونے جا رہی ہے۔ انہوں نے اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ جدید طرز زندگی اور جدید ٹیکنالوجی کے باعث نوجوان نسل کی جنس مخالف میں جنسی رغبت تیزی سے کم ہوتی جا رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق آج کی نوجوان نسل کے لڑکے لڑکیاں ایک دوسرے میں جنسی رغبت رکھنے کی بجائے زیادہ سے زیادہ جنسی روبوٹس پر انحصار کرنے لگے ہیں جس سے آئندہ چند عشروں میں دنیا میں جنسی عمل کا قحط پڑنے کا خطرہ سنگین ہو گیا ہے۔ نوجوان نسل کے اس جنسی رجحان کی دو بڑی وجوہات ہیں، ایک فحش فلموں کا آسان دستیاب ہونا اور دوسرے جنسی روبوٹس کی ٹیکنالوجی کا عام ہونا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کا یہ رویہ انسانیت کی بقاءکے لیے شدید خطرہ ثابت ہوگا کیونکہ جب مردوخواتین باہم جنسی تعلق قائم نہیں کریں گے تو نتیجتاً انسانی نسل کم ہوتی ہوتی ناپید ہو جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -