میکڈونلڈز کی دیوانی خاتون نے 70 کلو وزن کم کردکھایا، یہ ناممکن کام کیسے کیا؟ ہر موٹے آدمی کے لیے ضروری معلومات

میکڈونلڈز کی دیوانی خاتون نے 70 کلو وزن کم کردکھایا، یہ ناممکن کام کیسے کیا؟ ...
میکڈونلڈز کی دیوانی خاتون نے 70 کلو وزن کم کردکھایا، یہ ناممکن کام کیسے کیا؟ ہر موٹے آدمی کے لیے ضروری معلومات

  



اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپے سے چھٹکارا پانا انتہائی مشکل کام ہے لیکن ایک کینیڈین خاتون نے محض 18ماہ میں اپنے وزن میں 70کلوگرام کمی کرکے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس خاتون کا نام کیلسے بونس ہے جس کا وزن ایک وقت میں 127کلوگرام تک جا پہنچا تھا اور وہ گوشت کا پہاڑ بن کر رہ گئی تھی۔ وہ فاسٹ فوڈز کی اس قدر عادی تھی کہ دن میں 4بار مکڈونلڈز سے کھانا کھاتی تھی۔ پھر اس کی زندگی میں ایک ایسا واقعہ ہوا کہ اس نے اپنا وزن کم کرنے کی ٹھان لی ۔

ہوا یوں کہ وہ جب موٹاپے کے عروج پر تھی ایک بار ہوائی جہاز میں سوار ہوئی اور اس کے لیے جہاز کی سیٹ میں بیٹھنا اس کے لیے مشکل ہو گیا کیونکہ سیٹ چھوٹی تھی اور اس کا جسم بھاری بھرکم۔ اس پر اسے جس خفت کا سامنا کرنا پڑا، اس نے اسے وزن کم کرنے کی تحریک دی۔ اس نے پہلا کام یہ کیا کہ ہر طرح کے فاسٹ فوڈز کو اپنی خوراک سے نکال دیا اور صحت مندانہ غذا کھانے لگی۔ دوسرے اس نے گیسٹرک بائی پاس سرجری کروا ڈالی جس سے اس کی خوراک انتہائی کم ہو گئی ورنہ پہلے وہ روزانہ 4ہزار کیلوریز کی حامل خوراک کھاتی تھی۔ یہ کام کرنے سے 18ماہ میں وہ سلم سمارٹ ہو گئی۔ کیلسے کا کہنا تھا کہ ”میں نے اس سے قبل بھی وزن کم کرنے کی بہت بار کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ تاہم اس بار مجھے ہوائی جہاز میں باقی مسافروں کے سامنے جس شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، اس سے مجھے ایسی تحریک ملی کہ میں وزن کم کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ اب میں خود کو پہلے سے کہیں زیادہ بااعتماد اور خوش محسوس کرتی ہوں۔ اس واقعے نے میری زندگی ہی بدل کر رکھ دی ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /تعلیم و صحت