بچے کی پیدائش کے بعد خاتون کی سیلفی، دیکھ کر ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگیا

بچے کی پیدائش کے بعد خاتون کی سیلفی، دیکھ کر ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگیا
بچے کی پیدائش کے بعد خاتون کی سیلفی، دیکھ کر ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگیا

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بچے کی پیدائش کسی بھی ماں باپ کے لیے زندگی کا سب سے زیادہ خوشی کا وقت ہوتا ہے مگر ایسی بھی کیا خوشی کہ آدمی بے ہوش ہی ہو جائے۔ ایک عورت نے بچے کو جنم دینے کے بعد لیبر روم سے اپنی ایک سیلفی نا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں موجود منظر دیکھ کر آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔ دی مرر کے مطابق یہ تصویر ’ورتھ فیڈ‘ نامی انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی جس میں ماں ہسپتال کے بستر پر لیٹی سیلفی لے رہی ہوتی ہے جبکہ اس کا شوہر پاس فرش پر بے ہوش پڑا ہوتا ہے اور اسے ڈاکٹرز اور نرسز سنبھال رہی ہوتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بتایا گیا کہ تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ”یہ آدمی یہاں آپ بیگم کی حوصلہ افزائی کے لیے آیا تھا لیکن بچے کی پیدائش کے بعد خوشی سے خود ہی بے ہوش ہو گیا۔“ تصویر میں اس کی بیگم کے چہرے پر تو مسکراہٹ ہوتی ہے لیکن ڈاکٹرز اور نرسز کے چہروں پر فکرمندی کے آثار ہوتے ہیں جو اس سنبھال رہے ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک نرس نے نومولود کو اٹھا رکھا ہوتا ہے۔ تصویر پر کمنٹس میں لوگ اس شخص پر فقرے چست کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ جب اس کا بچہ بڑا ہو جائے تو اسے یہ تصویر دکھانا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس